بہارشریف 25مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار کے نالندہ ضلع کے ہرنوت تھانہ میں ایک بس پر آج اچانک لگی آگ میں بہت سے مسافروں کے مرنے کا خدشہ ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ کمار برکت جائے حادثہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں ہلاک ہوئے لوگوں کی تعداد کے بارے میں جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعدبتایاجا سکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں بھی فوری پتہ نہیں چل پایا ہے۔پٹنہ ضلع سے نالندہ ضلع ہیڈکوارٹر بہارشریف ہوتے ہوئے شیخ پورہ ضلع جارہی مذکورہ بس کی سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں بس مکمل طور جلی نظر آرہی ہے اور اس میں بہت سے جلی لاشیں بھی نظرآرہی ہیں۔